ڈگری۔سٹارنیوز (ولید قائم خانی) ڈگری میں دو ڈاکٹرز میں کورونا کی تشخیص، دونوں ڈاکٹر تعلقہ اسپتال میں او پی ڈی دیکھتیں ہیں، ڈگری میں چھ کیس رجسٹر جبکہ ایک مریض صحتیاب ہوگیا. تفصیلات کے مطابق ڈگری میں کورونا پھیلنے لگا. تعلقہ اسپتال ڈگری میں او پی ڈی کرنے والے دو میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر منصور اور ڈاکٹر محمد علی قائم خانی میں کورونا کی تشخیص ہوگئی دونوں ڈاکٹرز حفاظتی تدابیر کے ساتھ او پی ڈی دیکھ رہے تھے دونوں ڈاکٹرز نے روپورٹ آنے کے بعد خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا. جبکہ اس کے علاوہ معروف شخصیت چوہدری احمد حسن میں کورونا کی تشخیص ہوئی جو کراچی ریفر ہوگئے اس کے علاوہ بھیرو مل میں کورونا کی تشیخص ہوئی اور ساتھ ایک لیڈی ڈاکٹر میں کورونا کی تشخیص کے بعد وہ صحتیاب بھی ہونگیں جبکہ زوجہ منیر احمد میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے. شہر میں کورونا کے کیسسز رجسٹر ہونے کے باوجود لوگ احتیاط نہیں کررہے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھ رہے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق مٹھی کا ایک شہر لیکھاراج ڈگری نادرا آفیس میں بائیو میٹرک کے لیے آیا جس کو دوسرے دن کورونا مثبت آیا اس اطلاع کے باوجود نادرا آفیس کے عملے کے سیمپل نہیں لیے گئے اور وہاں سماجی فاصلے کا خیال بھی نہیں رکھا جارہا.












