بریکنگ نیوز، 22جون تک پاک افغان سرحد چمن بارڈر کھول دیاجائے گا، قاسم سوری

کوئٹہ (سٹار نیوز ایچ ڈی آن لائن) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ 22جون تک پاک رپورٹ افغان سرحدچمن بارڈر کھول دیاجائے گاجس کے ذریعے امپورٹ اور ایکسپورٹ کے علاوہ پیدل عوام باب دوستی سے جاسکیں گے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے امیدظاہر کی ہے کہ انشا اللہ 22 جون تک چمن بارڈر کھول دیاجائیگا، ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز، ایکسپورٹ، وسط ایشیائی ممالک کیلیے سبزی، پھل، ایساف/نیٹو کیلیے کارگو وآئل ٹینکرز اور پیدل افراد باب دوستی سے جا سکیں گے۔ کوویڈ-19 اور ٹریڈ سے متعلق تمام ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔