گجرات:پولیس کا بروقت ایکشن،لالہ موسیٰ سے اغواء ہونے والی 2کمسن بچیوں کو بازیاب کرلیا گیا
گجرات( سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق محمد طارق سکنہ چنوں بھوجہ نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کو اطلاع دی کہ اسکی دو کمسن بچیوں 1۔ ثونیہ بعمر سات سال 2۔ نور فجر بعمر 5سال کو ملزم ناصر عرف فوجی جس کا اس کے گھر آنا جانا تھا نے اغواء کر لیا۔جس پر پولیس نے فوری طور پر نامزد ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کردی۔وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او توصیف حیدر کو بھی دی گئی،جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ SIوقار احمد کو اغواء کار کی جلد گرفتاری اور بچیوں کی بحفاظت بازیابی کا خصوصی ٹاسک دیا۔ ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے اپنی پولیس ٹیم نے علاقہ میں خصوصی آپریشن شروع کردیا۔جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی بھی مدد حاصل کی گئی۔جس کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد وقوعہ میں ملوث نامزد ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے قبضہ سے اغواء کی گئی بچیوں کو بھی بخفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ملزم نے مزید انٹیروگیش جاری ہے۔