گڑھ مہاراجہ شریف آباد میں چھے روز قبل اغواء ہونے والے بچے کا ڈراپ سین۔
اغواء کار بچے کے والدین کا رشتہ دار نکلا۔
گڑھ مہاراجہ( سٹار نیوز آن لائن) شریف آباد میں چھے روز قبل اغواء ہونے والے بچے کا ڈراپ سین۔ اغواء کار بچے کے والدین کا رشتہ دار نکلا۔مرید عباس نامی شخص نے رشتہ دار خواتین کی مدد سے سترہ جون کی شب گیارہ دن کے بچے کو اغواہ کروایا اور بچے کو ملتان منتقل کر دیا تھا۔ پولیس تفتیش میں ملزم نے بچے کے اغواء کا انکشاف کیا جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے ملتان سے بچے کو بازیاب کروا لیا۔
رپورٹ انصر خان بلوچ سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












