بریکنگ نیوز صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے ایس او پی مانگ لیے
لاہور،(تازہ ترین سٹار نیوز) تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے بدھ تک ایس او پی مانگ لیے ہیں، تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی کے وفد نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے اہم ملاقات کی جس میں سکولز کھولنے اور دیگر معاملات پر بات ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں کی رجسٹریشن ڈی سی سے واپس لے کر سی ای او کو دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ بچوں کو ایک سکول سے دوسرے سکول میں داخلہ لیتے وقت سکول لیونگ سرٹیفیکٹ پر بھی فیصلہ کیا گیا۔












