وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی میں ان کے چیمبر میں اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات: حلقوں کے مسائل کے حل،فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پر بات چیت۔کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی
منتخب نمائندے اپنی تمام تر کوششیں موجودہ غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروئے کار لائیں گے۔حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔عثمان بزدار
پنجاب میں روزانہ 12 ہزار ٹیسٹ کرنے کی استعدادکار ہے۔عوامی نمائندے اپنے اضلاع میں انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں اوراشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔ منتخب نمائندے اپنے علاقوں میں ہسپتالوں کا دورہ کر کے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیں گے۔
غیر معمولی حالات میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ یہ وقت گھر میں رہنے کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے
میں نے 20 سے زائد شہروں کے دورے کر کے متاثرہ بہن بھائیوں کے مسائل کا جائزہ لیا ہے۔
اپوزیشن رہنماء صرف باتیں کرنا جانتے ہیں۔” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار












