ایبٹ آباد کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس ملازم نے ایٹا ٹیسٹ پاس کرنے والے بیٹے کو لوئر کورس پر بھجوانے کا مطالبہ کر دیا ہے
ایبٹ آباد( سٹار نیوز آن لائن )ایبٹ آباد کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس ملازم نے ایٹا ٹیسٹ پاس کرنے والے بیٹے کو لوئر کورس پر بھجوانے کا مطالبہ کر دیا ہے ،10 اپریل 2016کوایبٹ آباد کے نو اہلکاروں میں ساتویں نمبر پر آنے والے مراد خان کو جھوٹی ڈائری پر نوکری سے برخاست کیا گیا تھا جس کو سروس ٹربیونل نے 18 اپریل کو دوبارہ بحال کیا اور دوسال تنخواہوں کی بھی ادائیگی کی گئی،اس حوالے سے ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کے ریٹائرڈ ملازم ہیں اور انکے والد بھی پاک فوج میں خدمات دے کر اعزاز حاصل کئے اور ملک کے دفاع کے لئے تین جنگیں بھی لڑیں ،انہوں نے بتایا کہ 23 مئی 2016 کو ان کے چھوٹے بھائی کا قتل ہوا جب کہ ان کے بیٹے نے لوئر کورس کے لئے 10 اپریل کو ایٹا ٹیسٹ پاس کیا تھا جس کے بعد ان کے بیٹے کو 22 جولائی کو ایک جھوٹی ڈائری کی بنیاد پر نوکری سے برخواست کیا گیا جس کو سروس ٹربیونل نے بحال کیا تاہم اس دوران لوئر کورس پر نہ جاسکا انہوں نے کہا کہ سنڑل پولیس آفس پشاور میں متعدد درخواستیں انصاف کے حصول کے دے چکے ہیں لیکن ان کی درخواست کو مبینہ طور پر غائب کر دیا جاتا ہے ،جب اس حوالے سے سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید مروت بھی اپنی سفارشات میں لکھ چکے ہیں انہوں آئی جی خیبر پختون خوا ثنا اللہ عباسی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کی راہ میں رکاوٹ دور کریں اور بھائی کے قتل میں مال مقدمہ تبدیل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے انصاف فراہم کریں ۔
رپورٹ محمد عتیق سلیمانی سٹار نیوز ایبٹ آباد












