کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مفتی نعیم، منور حسن اور طالب جوہری کورونا کا شکار تھے، مفتی نعیم کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا لیکن مفتی نعیم کے اہلخانہ بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے، اسی طرح علامہ طالب جوہری اور سید منور حسن بھی کورونا وائرس کا شکار تھے۔ انہوں نے سندھ اسبملی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کےالیکٹرک کہتی ہے فرنس آئل نہیں مل رہا، پی ایس اوکہتا ہے آئل دے رہے ہیں۔
پی ایس او اورسوئی سدرن وفاق کے ماتحت ہیں۔ کیوں وزیراعظم اور وزیر توانائی خاموش تماشائی بنے ہیں۔ لیڈرآف اپوزیشن کچھ نامناسب بات کرگئے، مجھے ان پر اعتراض ہے۔ اگرمیں نے کوئی نہ مناسب بات کرجاؤں تو برداشت کر لیجئے گا،
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورون اسے1.57فیصد اموات ہو ئیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 مارچ کو وزیر اعظم نے تقریرمیں کہا کہ لاک ڈاون نہیں ہونا چاہیے تھا۔
جبکہ کل وزیراعظم نے کہا کہ 13مارچ سے لاک ڈاون کردیا تھا۔ وزیراعظم اپنا بیانیہ تبدیل کرتے رہتے ہیں، کہتے تھے فلو ہے، تھوڑی سی کھانسی ہوجائے تو ٹیسٹ نہ کروالینا، بزرگوں کو زیادہ خطرہ ہے۔ کل وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر دیکھنے کا موقع ملا، ایک دہشتگرد کو شہید قرار دے دیا۔ یوسف رضا گیلانی نے اس وقت قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ یہ ہمارے لوگوں کا قاتل ہے۔
ایک رپورٹ آگئی کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس ہیں۔ یہ بہت ساری چیزیں بغیرکنفرم کیے بول دیتے ہیں بعد میں کہتے ہیں ہمیں تو پتا ہی نہیں تھا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے 3962اموات ہوچکی ہیں۔ سندھ میں 75ہزار 168افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔جس میں 54 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے1.57فیصد اموات ہو ئیں۔ سندھ میں پچھلے دنوں سے کورونا ٹیسٹ کم ہورہے ہیں، کورونا ٹیسٹ میں کمی کی وجہ طبی عملے کا بیمار ہونا اور دیگرعوامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفتی نعیم کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا لیکن مفتی نعیم کے اہلخانہ بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے ،علامہ طالب جوہری اور سید منور حسن بھی کورونا وائرس کا شکار تھے۔
مفتی نعیم، منور حسن اور طالب جوہری کورونا کا شکار تھے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، بڑی خبر سامنے آ گئی، تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
541












