وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب، مون سون کی پلاننگ اور عوامی خدمت کے دیگر امور کے بارے میں متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر برہم:
وزیر اعلی کی بروقت اقدامات نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سخت سرزنش۔
وزیر اعلی نے کورونا ادویات کے نام اور نرخ ہر فارمیسی کے باہر آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔

“محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا، سست روی بالکل برداشت نہیں – سرکاری محکمے عوامی مسائل کے حل کیلئے پیشگی اقدامات کریں – کوتاہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی-” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

سپیشل برانچ صوبہ بھر میں ادویات اور اینٹی سپٹیک محلول کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کرے گی۔
ادارے واسا کی تیاریوں کے امور کی بھرپور مانیٹرنگ کر کے رپورٹ پیش کریں – سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ممکنہ مسائل کا پیشگی ادراک کیا جائے گا۔
ادویات اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ میں اضافہ قطعا قابل قبول نہیں۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔
گرانفروشوں کے احتساب کیلئے موثر اور فول پروف نظام وضع کیا جائے گا-
واسا فیصل آ باد 20 روز میں عدالتی احکامات پر خراب سیوریج کو ٹھیک کرے گا۔
کورونا کے لئے درکار ادویات کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی-

•صوبہ میں کورونا کے لئے درکار ادویات اور ان کا خام مال وافر مقدار میں موجود ہے –
• بڑے اضلاع میں 8 اور ھوٹے اضلاع میں 4 فارمیسی پر ادویات کی شب و روز دستیابی یقینی بنائی گئی ہے – سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ