راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے بچوں کو پیٹی میں بند کر دیا، 3 معصوم بچے جاں بحق، ماں ناراض ہو کر اکیلے ہی میکے چلی گئی تھی، باپ نے بچوں کو پیٹی میں بند کیا اور خود باہر کام سے چلا گیا، 9 اور 4 سالہ لڑکے اور 4 سالہ بچی دم گھٹنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ جاتلی کے علاقے کی حدود میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 3 معصوم بچوں کی جان چلی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کی آپسی رنجش 3 معصوم بچوں کی جان لے گئی۔ 3 بچوں کی ماں اپنے شوہر سے ناراض ہو کر اکیلے ہی میکے چلی گئی، جبکہ بچوں کو گھر پر ہی چھوڑ دیا۔ بعد ازاں خاتون کے شوہر نے بچوں کو گھر میں موجود ایک پیٹی میں بند کر دیا، اور خود کام کے سلسلے میں گھر سے باہر چلا گیا،
والد کے گھر سے باہر جانے کے بعد بچے پیٹی میں دم گھٹنے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔
اس دوران کچھ رشتے داروں کی اس گھر میں آمد ہوئی اور انہوں نے بچوں کی تلاش شروع کر دی۔ تلاش کرنے پر بچوں کی لاشیں گھر میں موجود پیٹی سے ملیں جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک 9 سالہ لڑکا، ایک 4 سالہ لڑکا اور ایک 4 سالہ لڑکی شامل ہیں۔ بچوں کی میتیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ سے قبل حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہے
راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے بچوں کو پیٹی میں بند کر دیا، 3 معصوم بچے جاں بحق، افسوس ناک خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں ا
634












