پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا اسلام آباد (تازہ ترین سٹار نیوز) تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کیلئے کرایہ 12 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک کیلئے پروازوں پر یکطرفہ 12 ہزار کرایہ وصول کیا جائے گا، جس میں ٹیکس بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔












