پٹرولیم لیوی میں 10 روپے تک فوری کمی کی تجویزمسترد کردی گئی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہوگا،
حکومت نے پٹرولیم لیوی میں 10 روپے تک فوری کمی کی تجویزمستردکردی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہوگا۔
قبل ازیں یہ کہا جارہاتھا کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
حکومت نے گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے تک بڑھا دی تھیں۔ اس اضافے کے بعدپٹرول کی فی لٹر قیمت 100 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔












