سرگودھا ۔تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن)ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین چیمہ نے سب انسپکٹر فخر عباس ودیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گلزار عرف غنی سکنہ رتوکالا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے اگست 2012 کو اپنی پڑوسن کو ناحق قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا