گجرات پولیس تھانہ دولتنگر نے لڑکےکےساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
گجرات( سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق تھانہ دولتنگرپولیس کوموضع فتح پور کے رہائشی متاثرہ لڑکےکے والد نے اطلاع دی کہ اس کا سترہ سالہ بیٹا رضوان اکرم گھر سے باہر نکلاجوکافی وقت گزرنے کے بعد واپس گھر نہ آیا جس کی ہم نے تلاش شروع کر دی جب ہم زیر تعمیر مکان اذان محمد یونس سکنہ دیہہ کے پاس پہنچے تواندر سے رونے کی آوازیں آرہی تھیں جب ہم نے مکان کہ اندر جا کر دیکھا تو رضوان اکرم کی شلوار اتری ہوئی تھی اور مسمی تصوراقبال ولد غلام رسول قوم مصلی سکنہ محلہ رحیم پورہ وزیرآباد حال فتح پور میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی بد فعلی کر رہا تھا تھا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوتھانہ دولتنگر ناصر چیمہ پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پرپہنچ گیا بعد ازاں بچے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔واقعہ فوری طورپر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کے نوٹس میں لایا گیا جنہوں نے ڈی ایس پی صدر سعید احمد اور ایس ایچ اودولت نگر ناصر چیمہ کو ہدائیت دی کہ سفاک ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور انصاف کو یقینی بنایا جائے۔ جس پر تھانہ دولتنگر پولیس نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر زیادتی کرنے والے ملزم تصور اقبال کو چند گھنٹو ں کے اندر گرفتار کرلیا۔ ملزم کی انٹیروگیشن جاری ہے۔












