ایک اور ٹی وی چینل 24 نیوز بند کرنے، تمام 965 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ ، سی ای او نے اعلان کردیا
اسلام آباد (سٹار نیوز) نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کو بند کرنےاور چینل کے 965 ملازمین کو فارغ کرنے  کا فیصلہ کر لیا گیا
صحافی اسد ملک نے چینل کے سی ای او کے میسج کا سکرین  شاٹ شیئرکیا اور لکھا کہ ” پی ٹی آئی حکومت کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر 24 نیوز کے مالک نے چینل بند کرنے اور تمام 965 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا
سی ای او کی طرف سے شیئر کیے گئے میسج میں پڑھا جا سکتا ہے کہ “کئی لوگوں کیساتھ مشاورت کے بعد آج ہم  نے بوجھل دل کے ساتھ 24 نیوز چینل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، میں روز کی وفاقی حکومت کی بلیک میلنگ سے تھک گیا ہوں، ہر سیکنڈ، ہر روز پیمرا کے غیر قانونی نوٹسز کیخلاف قانونی فیسیں بھی بھر رہا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ یہ ہم میں سے کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہوگا لیکن ایک دن ہم واپس آئیں گے ، انشاء اللہ، مہربانی کرکے 24 نیوز کے تمام 965 ملازمین کے لیے ایک ماہ کا نوٹس تیار کریں”