سٹارنیوز:معروف ماہرتعلیم ایس ایس ایس انگلش ہائرسیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ لیاقت علی فاروقی کا تبادلہ گورنمنٹ ہائی سکول سلطان باہو ہو گیا ہے جہاں انہوں نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے.لیاقت فاروقی نے سٹارنیوز سے گفتگو میں کہا کہ سکول ہذا میں جملہ کلاسز بلخصوص ششم ،نہم جماعت میں داخلہ کیلیے خصوصی کاوشیں بروئے کارلائی جارہی ہیں.تعلیمی ادارے ملکی سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد متوقع طورپر پندرہ ستمبر۲۰۲۰کو کھلیں گے.طلبہ میں کتابیں تقسیم کردی گئیں ہیں.انہوں نے کہا کہ سکول کیلیے چھ نئے کمروں کی تعمیرکیلیے محکمہ تعلیم کی ہدایت کے مطابق جلد تعمیر شروع ہو جائیگی.اس موقع پر میاں مشتاق جھنڈیر،اخترفاروقی،شیخ امتیازرحمانی،حق نواز،محمدیونس اور مظفرلیاقت بھی موجود تھے.طلبہ سٹاف اور عوام الناس کی جانب سے لیاقت فاروقی کی تقرری پر انہیں مبارکباداورسکول کیلیے خوش آئندقراردیا جارہا ہے












