شورکوٹ محکمہ زراعت کی بڑی کاروائی، تحصیل چوک شورکوٹ سے جاوید عباس نامی شخص پر جعلی ادویات فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا،
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ میں زراعت آ فیسرمقبول احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت و توسیع شورکوٹ، فیلڈ اسسٹنٹ و دیگر نے کاروائی کرتے ہوئے، کینٹ روڈ تحصیل چوک شورکوٹ سٹی میں جاوید عباس نامی شخص نے نے سپرے ادویات کی دکان بنا رکھی ہے، جہاں وہ جعلی ادویات فروخت کرنے کا دھندہ کرتا تھا گزشتہ روز محکمہ زراعت کے آفیسر نے کاروائی کرتے مقدمہ نمبر478/20 درج کر لیا ، رجسٹر کر لیا، اہل علاقہ نے کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ جاوید عباس کا لائسنس منسوخ کر کے دوکان سیل کی جائے، اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،













