وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی بڑی مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کہوٹہ سے آج ملکی تاریخ کی بڑی مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے، مہم میں ایک لاکھ ایکٹر رقبے کے جنگل پر 20کروڑپودے لگائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کہوٹہ کا دورہ کریں گے ، مشیرماحولیات ملک امین اسلم بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، عمران خان کہوٹہ سے آج ملکی تاریخ کی بڑی مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے۔
مشیرماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ایک لاکھ ایکٹررقبےکےجنگل پر20کروڑپودے لگائے جائیں گے اور وزیراعظم جنگلات کے تحفظ کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ مہم میں ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کوبھی شامل کیا جائے گا، صوبائی سطح پرچیف سیکریٹری،ڈویژنل کمشنرز کو بھی ٹاسک دیا گیا ہے۔
یاد رہے چند ہفتے قبل اقوام متحدہ نے ’’سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ‘‘ 2020 کی جائزہ رپورٹ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ماحولیات سے متعلق اقدامات کا ہدف پاکستان نے ڈیڈ لائن سے دس سال قبل حاصل کرلیا ہے۔
مشیر ماحولیاتی تبدیلی نے کہا تھا کہ پاکستان میں اس ٹارگٹ کو مکمل کرنے کے لیے ملک کے جنگلات کے رقبے میں اضافہ کیا گیا، بلین ٹری سونامی اور 10 بلین ٹری سونامی منصوبوں کا اس ہدف کے حصول میں اہم کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی کے ذریعےکے پی میں 6 فیصد جنگلات بڑھے، جنگلات کا پروٹیکٹڈ ایریا بڑھا کر 12 سے 15 فیصد پر، یورو ٹو سے یورو فائیو فیول اور کوئلے کی بجائےہائیڈروپروجیکٹس پرجارہے ہیں۔
ملک امین اسلم نے کہا تھا کہ سی پیک کے تحت ہائیڈرو پروجیکٹس شروع کررہے ہیں، 1200 میگاواٹ کےونڈپروجیکٹس شروع کر رہے ہیں، 2025 تک پاکستان کی 60 فیصد انرجی کلین انرجی ہوگی












