بارش کے باعث پارکنگ کی دیوار گرنے سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں تباہ
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر بارش کے باعث بلڈنگ کی پارکنگ کی دیوار گرنے سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر بندوق والا بلڈنگ کی پارکنگ کی دیوار گرنے سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ پارکنگ کی دیوار گرنے سے نیچے کھڑی 11 سے زائد گاڑیاں بالکل تباہ ہوگئیں جن کی کل مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔شام کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے باعث کئی جگہوں پر درخت اور پول گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔شدید گرمی کے بعد موسلا دھار بارش نے شہر کو پانی پانی کردیا، سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں خراب اور ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ شارع فیصل ڈرگ روڈ پر انڈر پاس میں پانی بھر گیا جس کے بعد اسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا