سرگودھا:تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی کاروائی،گرفتارملزم سے رائفل222بور برآمد مقدمہ درج

سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی محمد افضال نے سب انسپکٹر احمد خان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم محمد اصغر ولد عطاء محمد سکنہ جھمٹانوالہ کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے رائفل222بور برآمدکرلی ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا