دعوت عام!
احساس خودی سے سرشار’ قومی خود اعتمادی سے بھرپور پاکستانی توجہ فرمائیں:
ان شاء اللہ!
پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام وفاقی وزیر تعلیم کے قومی نصاب کو انگریزی میں کرنے کے توہین عدالت و توہین آئین اقدام کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ 24 جولائی بروز جمعہ المبارک شام ساڑھے پانچ بجے لاہور پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا۔ اگر آپ اپنی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا چاہتے ہیں’ انہیں مغربی اقدار سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں’ تعلیم سے بدعنوانی’ ٹیوشن رٹے بازی’ بوٹی مافیا’ جعل سازی ‘ معاشرتی تفریق ختم کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ اس احتجاج میں ضرور شریک ہوں۔ یاد رکھیں!
پاکستان میں اردو کا نفاز’
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا آغاز!
متفق ہیں تو ہماری پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے!
ملتمس:
جمیل بھٹی ‘ صدر
پروفیسر سلیم ہاشمی’ نائب صدر
فاطمہ قمر’ صدر شعبہ خواتین
پاکستان قومی زبان تحریک