جھنگ کے سیاستدانوں نے ضلع جھنگ کو مذید پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے ۔انجینئر حبیب الرحمٰن حاصلہ
جھنگ (سٹار نیوز آن لائن) جھنگ کے سیاستدانوں نے ضلع جھنگ کو مذید پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے ۔انجینئر حبیب الرحمٰن حاصلہ تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ کی سیاسی و سماجی شخصیت انجینئر حبیب الرحمٰن حاصلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آپ ضلع جھنگ کی حالت دیکھ لیں ترقیاتی کام نا ہونے کے برابر ہیں جھنگ ہر دور میں ترقی کے لحاظ سے تمام اضلاع سے آخری نمبر پر رہا ہے جھنگ کے ایک دور میں سب تحصیل رہنے والے ڈویژن کا درجہ حاصل کر چکے اور جھنگ وہیں کا وہیں اس میں سب سے زیادہ قصور جھنگ کے سیاست دانوں کا ہے جنہوں نے ہر دور میں ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے علاقائی اور اجتماعی ترقی کا کسی ایک نے بھی نہیں سوچا خدارا جھنگ کے حکمرانوں جاگو اور ہوش کے ناخن لو ! جھنگ اور جھنگ کی بیچاری غریب عوام پر رحم اور ترس کھاؤ اپنے اےسی روم نکل کر باہر آو اور خواب غفلت سے بیدار ہوجاؤ عوام کیلئے سوچو اس شہر کیلئے سوچو اور جھنگ میں ترقیاتی کام کرواؤ ،انفر اسٹر کچر ،ہسپتال اور تعلیم کے فروغ کیلئے وسائل مہیا کروائیں
رپورٹ سیف اللہ صدیقی تحصیل رپورٹر احمد پور سیال












