لاہور ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بزدار حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کئے ،لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے اگلے 30سالہ ماسٹر پلان پر کام جاری ہے ،الگ سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبے کی جانب عملی پیشرفت ہے اور اس کیلئے مطلوبہ فنڈز بغیر کسی تاخیر کے جاری کئے جارہے ہیں ، 10نئے سیاحتی مقامات کی ڈویلپمنٹ پر کام جاری ہے ،صوبے میں 50کروڑپودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو تکمیل کے بعد ایک ریکارڈ ہوگا ،مسلم لیگ (ن) کے دور میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور لوٹ مار جبکہ موجودہ حکومت نے شفافیت اور گورننس کی مثالیں قائم کی ہیں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبے میں شروع کئے گئے مختلف منصوبوں اور اصلاحات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لائی جس کے تحت لاہوراورراولپنڈی رنگ روڈ منصوبوں سمیت 13دیگر بڑی شاہراہوں کے منصوبوں پر مختلف مراحل میں کام جاری ہے جن کی لمبائی تقریباً15ہزار کلو میٹر بنتی ہے ، کاروبار میں آسانی کے لئے ای گورننس منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم زرعی جنسی پروگرام کے تحت مختلف سکیموں کے لئے 65ارب روپے خرچ ہوں گے ، کسانوں کو زرعی لوازمات پر اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے ، شوگر ملوں سے کسانوں کے 26ارب روپے کے بقایا جات ادا کروائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ قانونی اصلاحات کیلئے پنجاب اسمبلی سے ریکارڈ30سے زائد مسودات قوانین منظور جبکہ اتنے ہی منظوری کے مراحل میں ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ،دس ہزار سے زائد کرپشن انکوائریاں کی گئیں جس کے تحت 2300 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، قبضہ مافیا سے 10لاکھ کینال سے زائد رقبہ وا گزار کرایا گیا ، اینٹی کرپشن نے 132ارب روپے سے زائد کی تاریخی ریکوریاں کیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے ،72لاکھ خاندانوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء اور 50لاکھ کارڈ تقسیم کئے گئے ، 40تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا کام جاری ہے ،194بنیاد ی مراکز صحت اب چوبیس گھنٹے فنکشنل ہیں ،16ارب کے میگا پراجیکٹس جاری ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ 9خصوصی اکنامک زونز منظور کرائے گئے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروںسے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور قائد اعظم بزنس پارک کیلئے اربوں روپے کے معاہدے کئے گئے ہیں ۔ا نہوںنے کہا کہ صوبے میں9ہسپتالوں اور 7یونیورسٹیوں کی تعمیر پر کام شروع ہے،15ہزار ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی بھرتی کی گئی ہے،1200سکولوںکوا پ گریڈ کیا گیا ہے ،2800سے زائد نئے کلاس رومز بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ،تقریباً 10ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا گیا،نئی ایجوکیشن پالیسی لائی گئی ہے ،پہلی بار 40ہزار اساتذہ گھر بیٹھے بغیر رشوت یا سفارش کے ٹرانسفر ہوئے ، تمام اداروں میں آن لائن ہیومن ریسورس سسٹم لانے پر کام شروع کیا گیا ہے ۔
حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کیا جس سے درجنوں شعبے عروج حاصل کریںگے
لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے اگلے 30سالہ ماسٹر پلان پر کام جاری ہے، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ، اہم ترین خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
375












