جھنگ چیرمین پاکستان عوامی خدمت پارٹی صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے تیاریاں آخری مراحل میں داخل جس میں ضلع بھر سے قافلے شرکت کریں گے،
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی خدمت پارٹی کے زیر اہتمام مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تاریخ ساز ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت سربراہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال کریں گے ضلع بھر سے قافلے شرکت کریں گے احمد پور سیال سے کل پانچ اگست بروز بدھ دن 9بجے قافلہ شورکوٹ کیلئے روانہ ہوگا جس کی قیادت تحصیل صدر فوجی محمد رمضان خان بلوچ کریں گے
شورکوٹ پہنچ کر چیئرمین عوامی خدمت پارٹی مولانا محمد آصف معاویہ سیال کی زیر قیادت یوم یکجہتی کشمیری کے حوالے سے ایک ریلی میں شرکت کرے گا
ریلی کل ٹھیک 10بجے عثمانیہ پارک شورکوٹ سے شروع ہو کر تحصیل چوک شور کوٹ میں اختتام پذیر ہو گی













