تحریک لبیک پاکستان تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ کا اہم اجلاس،ڈویژن فیصل آباد کے نائب ناظم ڈاکٹر سید رضوان صدیقی، سجاد احمد فاروقی، و دیگر کی خصوصی شرکت

گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز ) تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ کا اہم اجلاس گڑھ موڑ کے نجی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع جھنگ کے عہدے داران نے شرکت کی جس میں ڈویژن فیصل آباد کے نائب ناظم جناب ڈاکٹر سید رضوان صدیقی نے خصوصی شرکت کی اور ضلع جھنگ کے ناظم اعلی جناب سجاد احمد فاروقی نے شرکت کی اور ضلع جھنگ کے سیکرٹری جناب مجاہد احمد رضوی اور تحصیل احمد پور سیال کے امیر جناب قاری بشیر احمد اعوان سرپرست اعلی جناب مظفر حسین شاہ قریشی۔مفتی عمران احمد باروی اس کے علاوہ کارکنان اور عہدے داران کی بڑی تعدادنے شرکت کی جس میں تصور عباس آرائیں۔حافظ صابر صاحب۔غلام مہدی ربانی۔عمران حسن میئو۔صابر حسین۔عامر رضا۔جمشید سیال۔چوہدری زوہیب۔ملک جاوید۔یاسین بھائی۔غلام مصطفی۔وسیم احمد۔باقی حلقہ پی پی 130کے کارکنان نے شرکت کی اور حلقہ کی باڈی تشکیل دے دی گئی اب حلقہ پی پی 130میں تحریک لبیک پاکستان نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے باقاعدہ اپنی کمپین کا آغاز کر دیا جو احباب نظام مصطفی کے لیے محنت کر رہے ہیں اللہ پاک پیارے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وسیلہ سے کامیابی عطاء فرمائے
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز













