نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا ہے، عثمان بزدار کو 12 اگست دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر طلب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو 12 اگست کو طلب کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے  کہ وزیراعلیٰ عثمان بزادر نے خلاف قانون شراب کا لائسنس جاری کیا۔
وزیراعلیٰ کے قریبی عزیر کی سفارش پر شراب کا لائسنس نجی ہوٹل کو جاری کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد عثمان بزدار کو طلب کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔عثمان بزدار سے شراب کے لائسنس سے متعلق تفتیش کی جائے گی، دوسری جانب آج مضان شوگر ملز ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف کو ہر صورت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے دونوں کے وکیل کی فردِ جرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔01 جولائی کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے شہبازشریف کی عدم پیشی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شہباز شریف نہ ہسپتال میں داخل ہیں اور نہ وینٹی لیٹر پر ہیں ، دو منٹ کے لیے عدالت پیش ہو جاتے تاکہ ٹرائل کا آغاز ہوجاتا