خانیوال (بشری وکیل سے) محکمہ واٹر منیجمنٹ کے درجنوں ملازمین کا اپنے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ہتک امیز رویے پر احتجاج تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ، واٹر منیجمنٹ ضلع خانیوال کے درجنوں ملازمین نے اپنے ڈپٹی ڈایکٹر واٹر منیجمنٹ رانا وقار احمد خان کے خلاف دفتر کے باہر احتجاج کیا اور مبینہ طو ر پر الزام عائد کیا ہے کہ سٹاف کے ساتھ انتہائی بدتمیزی، گالم گلوچ، ناجائز تنگ کرنا دھمکیاں دینا معمول بن گیا ہے اس آفیسر کے ہوتے ہوئے ہم کام نہیں کرسکتے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی ہے اور کہا کہ جب تک اس کا تبادلہ نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ رانا وقار احمد کہتا ہے کہ میرے ملک کے اعلیٰ افسران کے ساتھ تعلقات ہیں تم میرا کچھ نہیں کر سکتے مجھے مال اکٹھا کر کے دو میں نے 70 لاکھ روپے اکٹھا کرنا ہے،مظاہرین نے آج سے احتجاج کا دائرہ پنجاب تک کر دیا ھے،اس موقع پر آل پنجاب واٹر منیجمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران سمیت فلیڈ سٹاف،سپروائزر،راڈمین،نائب قاصد،تحصیل انچارج بھی موجود تھے،مذید کیا کہ اگر فوری تبادلہ نہ کیا تو لاھور اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے موقف میں لا علمی کا اظہار کیا,۔ فوٹو ہمراہ ھے ،16/08/2020












