چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) چنیوٹ پولیس کی کاروائیاں, ناجائز اسلحہ رکھنے, ہوائی فائرنگ اور جواء کھیلنے والے دھر لئے گئے.
تھانہ صدر پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے جرم میں 2 ملزمان شبیر اور عمیر شہزاد کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بندوق اور پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا تاہم دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے.
دوسری جانب تھانہ رجوعہ کی چوکی 50 پُل کے انچارج قمر زمان ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش کے ذریعے جواء کھیلنے پر 7 جواری گرفتار کر لئے, جواء کھیلنے والوں میں ملزمان عاش, کاظم, عدنان, غلام جعفر, وسیم اسود اور مظہر شامل ہیں, ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگائے گئے ہزاروں روپے بھی برآمد, اور مقدمات درج کر لئے گئے تاہم ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور اُنکا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ, ناجائز اسلحہ کی نمائش یا جواء کھیلنا یہ سب ابتدائی جرائم ہیں تاہم قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے, میں اور میری ٹیم ہر طرح کے جرم کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کاروائیاں کرتے رہیں گے.