شجر کاری مہم 9 اگست
سینٹرل پنجاب سردار اقبال حسین جتوئی عوامی ہیلپ لائن پاکستان
درخت کیوں ضروری ہیں درخت ہمیں کیا فاٸدے دیتے ہیں
درخت زندگی کے لیے بہت ضروری ہیں درخت آکسیجن فراہم کرتے ہیں ہمیں بہترین سایہ فراہم کرتے ہیں
گرمی زیادہ ہو تو سایہ کی اشد ضرورت ہوتی ہے
اس لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے
اس موسم میں شجر کاری مہم کا آغاز ہو چکا ہے
ہمیں چاہیے کہ سب ملکر درخت اپنے اپنے حصے کا درخت ضرور لگاٸیں ۔اس سے ثواب بھی ملے گا آکسجن بھی ملے گی سایہ بھی ملے گا۔
نہ صرف درخت لگا کر جان چھڑانی ہے بلکہ اس کی حفاظت بھی کرنی ہماری ذمہ داری ہوتی ہے۔
اس لیے ہر فرد ایک درخت لازمی لگاٸیں ۔اس سے ماحول بھی آلودہ ہونے سے بچ جاۓ گا۔
ٹاٸیگرفورس۔
کرونا ریلیف ٹایٸگر فورس کی زمہ داری اور ان کی کارکردگی
ٹایگرفورس ایک ایسی فورس ہے جو کرونا کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کروتی ہے اور نشاندہی کرتی ہے ان کی جو ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے۔
عمران خان کی یہ فورس اپنے فراٸض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں ۔
14 اگست کا دن
یہ دن ہماری آزادی کا دن ہے جس دن ہم کو آزادی ملی تھی اور ہمارا ہیارا پاکستان معرضِ وجود میں آیا تھا۔
ہم ہر دفعہ اس کو بہت اچھے انداز سے مناتے ہیں اور اس کی سلامتی کے لیے دعا گو رہتے ہیں
کیونکہ یہ پیارا ملک ہمارے قاٸدین اور بزرگوں کی محنت کی وجہ سے آزاد ہوا تھا۔
اس دفعہ ہم کو چاہیے کہ یہ 14 اگست الگ طریقے سے مناٸیں
وہ ایسے کہ جتنی ہم نے پاکستان کی جھنڈیاں خریدتے ہیں اور بعد میں زمین پر گرتی ہیں ان کی بے حرمتی ہوتی ہے
اس بے حرمتی سے بچنے کے لیے جہاں ہم نے جھنڈیاں خریدنے پر پیسے خرچ کرنے ہیں وہاں ہم اتنے پودے لیکر لگا دیں تو کتنے فاٸدے ہوں گے اور نیکی بھی شامل ہو جاۓ گی۔