چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) ضلع میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے متعلقہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر کے تصدیقی سرٹیفکیٹ فراہم کریں اور محکمانہ امور پر عملدرآمد کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ کسی جگہ کوئی انتظامی و حفاظتی خلا نہ رہ جائے ، یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں جملہ محکموں کے افسران کو دیں ، اجلاس میں پاک آرمی کے کیپٹن حسنین ، اے ڈی سی آر طارق خان نیازی، اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین ، فضل عباس ، خرم شہزاد بھٹی،ڈی ایس پیز ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122مس طاہرہ خان کے علاوہ ایجوکیشن ، سول ڈیفنس ، پولیس ، ایم سیز ، سوئی گیس ، واپڈا ، بلڈنگ ، ہائی وے، پبلک ہیلتھ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے جملہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس کلیئر ہونے چاہیے اور تمام روٹس پر صفائی ستھرائی ، لاءٹس ،سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل ہونے چاہیے تاکہ منتظمین جلوس اور عزاداروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو تمام جلوسوں کے روٹس وزٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خود موقع پر جا کر تمام انتظامات کو چیک کریں ، انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو واضح کیا کہ پیشگی تمام تر انتظامات مکمل کر لیے جائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں محرم الحرام کو پر امن طریقے سے منانے کیلئے ہر ممکن حفاظتی و انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ محرم الحرام کے دوران کورونا ایس او پیز پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ سیزن میں ڈینگی کے انسداد کے لئے جامع مائیکرو پلان ترتیب دیکر بھرپور ذمہ دارانہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احساس اجاگر کرنے کے ساتھ سرویلنس سرگرمیوں کو موثراورنتیجہ خیز بنا کرڈینگی کی ممکنہ افزائش کا تدارک کریں ۔ انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں حفاظتی وانسدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین ، فضل عباس ، خرم شہزاد بھٹی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد خلیل ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی و دیگر شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خلاف مہم پورے جذبے کے ساتھ جاری رکھی جائے اس سلسلے میں روزانہ کے سرویلنس شیڈول بنا کر عملدرآمد کرائیں جبکہ محکمانہ کوشش کسی لمحہ بھی ماند نہیں پڑنی چاہیں تاکہ ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھاسکے ۔ انہوں نے انسداد ڈینگی کے لئے ٹیموں کی سرویلنس کے شیڈول سے متعلق مساجد میں اعلانات کرائیں تاکہ شہری تعاون کریں اور ڈینگی کے تمام تر ذراءع کا سدباب ہو ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ گزشتہ سیزن میں سامنے آنی والی خامیوں کو دور کرنے کے لئے موثرترین اقدامات کئے جائیں تاکہ موجودہ سیزن میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بہترانداز میں نمٹاجاسکے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے سٹاف کے پاس موجود اینڈراءڈ موبائل فونز کو فنکشنل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی آگاہی کیلئے تشہیر کے ہرممکن ذراءع بروئے کار لائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سٹاف کی میٹنگز میں کورونا وائرس کے خدشات کو مدنظر رکھ کر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ اجلاس کے دوران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے موجودہ موسم میں انسداد ڈینگی کے ممکنہ خطرات سے نپٹنے کے لئے جاری تیاریوں اور سرویلنس سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) ضلع میں 15 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور مہم کے دوران2 لاکھ 64ہزار 59 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیگیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انسداد پولیومہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین ، فضل عباس ، خرم شہزاد بھٹی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل ، ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ ، ڈبیلو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر احمد حسن ۔ سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین ، سول ڈیفنس آفیسرچوہدری صدیق احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس فرخ رضوان ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا جاوید ، سی اوز ایم سیز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کے لئے متعلقہ محکموں کو ٹاسک تفویض کرتے ہوئے کہا کہ سو فیصد اہداف کے حصول کے لئے جامع مائیکرو پلان پر عملدرآمد ہونا چاہیے،انہوں نے والدین کی آگاہی کے لئے تشہیر کے ہرممکن ذراءع بروئے کارلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ سٹاف کی ٹریننگ سمیت دیگر ضروری انتظامات فوری مکمل کئے جائیں ،انہوں نے سوشل ویلفیئر،لیبر،پاپولیشن ویلفیئر، ایجوکیشن ،ہیلتھ اوردیگرمتعلقہ محکموں کو والدین کی آگاہی کے لئے اقدامات کرنے کی بھی تاکید کی ۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشہزاد خلیل نے مہم کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔