پاکستان کو آزادی کے بعد سالمیت سے مالا مال کرنا ضروری ہے عمر الغزالی
جھنگ۔پاکستان ذمہ دار شہری کے مرکزی ترجمان فہد احمد اور ڈپٹی ترجمان حق نواز رتھ نے چودہ اگست کو پاکستان ذمہ دار شہری کے زہر اہتمام نکالی جانے والی استحکام پاکستان ریلی کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سات دہائی قبل ہم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں حاصل کیا تھا مگر زندگی نے انکے ساتھ وفا نہ کی اور ملک مافیاز کے قبضے میں آگیا اور آزادی اوراسلامی نظام کی کاخواب پورا نہ ہوسکا ۔پہلے ہم انگریز کے غلام تھے اب ہم اکیس بائیس خاندانوں کے غلام ہیں وہ اہنے مفادات کی خاطر قوم کا ریاست کا ہر ممکنہ استحصال کر رہے ہیں ۔کرپشن ۔اقرباء پروری ۔لوٹ کھسوٹ ۔معاشرتی بے راہ روی اور دیگر اخلاق رزیلہ عام ہو چکے ہیں ۔جس خواب کی وجہ سے ہمارے اسلاف نے قربانی دی آگ اور خون کا دریا عبور کیا بہنوں کی عزتیں پامال ہوئیں ۔بچو کو نیزوں کی انیوں پر چڑھا دیا گیا لیکن ان ارواح کو شہدائے آزادی کے روحوں کو آج تک انصاف نہ مل سکا ۔استحکام پاکستان کے سینکڑوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمیں پاکستان ذمہ دار شہری حافظ محمد عمر الغزالی نے کہا پاکستان ہماری ماں ہے اسکا تحفظ اور سالمیت ہم پر فرض ہے ۔ہماری رہاست دم توڑ رہی یے ہماری ریاست کی برائیوں نے ہمارے اداروں کو بھی تباہ حال کر دیا ہے ۔ہم ریاست کے بھی محافظ ہیں رہاستی اداروں کے بھی محافظ ہیں ۔ہم ریاست سے گندکو صاف کریں گے اور ہمارے نوجوان جو پاکستان کے ہر میدان میں ایک نیک صالح دیانتدار قیادت کی شکل اختیار کریں گے ہم سیاست کرنے نہیں آئے ہن چاروں صوبوں کے نوجوانون کو ایک پلیٹ فارم ہر اکھٹا کرکے ملک و ملت کو سالمیت کی طرف گامزن کرنے آئیں ہیں ورنہ ہھر سگ غلامی کا طوق پہننا ہو گا اقر پھر نہ ہماری عزت سلامت رہے گی اور نہ شان ۔کشمیری قوم اور بھائی ہماری راہ تب سے تک ریے ہیں ۔ہم نے انکو مزاحمتی جنگ کے نذر کر رکھا ہے ہمیں بطور قوم اور ریاست انکو آزادی دلانا ہو گی ۔بلوچستان کی بہنون کو جو لاپتہ بھائیوں کے لئے آنسو بہا رہی ہیں انکو حقیقیت سے آگاہ کرنا ہو گا ریاست کو بطور ماں انکے سر پر آنچل رکھناہو گا انکو ماں ہونے کا احساس دلانا ہوگا ۔ صوبائی صدر پنجاب شیخ رضوان اللہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اللہ نے ہر انسان کو آزاد پیدا کیا یے اور آزادی ہی اسکا اولین حق ہے.آج سے سات دہائی قبل قائداعظم محمد علی جناح اور ہمارے اکابر علماء نے اور دیگر رہنماؤں نے دن رات کوشش کی اور مسلمانوں نے لازوال قربانیوں کی مثال رقم کر دی تب ہمیں یہ خطہ ارض ملااور آزادی کو ہم محسوس کر سکے.مرکزی صدر محمد سعید انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اصل محور آزادی اسلامی نظام تھااور اس کے لئے دن رات کوشش کرتے رہیں گے جان دینا پڑے گی تو وہ بھی قربان کریں گے.مہر محمد نعیم سپرا ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ذمہ دار شہری نوجوانوں کی جماعت ہےآزاد کروا کر پر امن اسلامی فلاحی رہاست بنائیں گے.ظفر اقبال ساقی اوڈ راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہنیہ وہ دن ہے جس دن ہم نے آزادی جیسی نعمت سے مستفید ہو کر ایک مملکت کو حاصل کیا تاکہ ہم اپنے مذہب کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں اور دو قومی نظریہ وجود میں آیا تھا آج بھی ہم اس موقع ہر حکموت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں اسلامی نظام کا قیام عمل میں لایا جائے اس کے علاوہ مہر مجیب الرحمن مگھیانہ ۔مدثر مگھیانہ ایڈوکیٹ ۔محسن وقاص۔اسامہ وینس ۔ملک مبین ۔رانا قزارت علی ۔چوہدری بلال۔عامر اقبال ۔صیام جنجوعہ۔چوہدری وقاص ۔محمد کاشف سیال ۔وسیم عباس خان بلوچ ۔چوہدری فیصل ۔اللہ رکھا چوہدری ۔رضوان سیال۔اور دیگر نے شرکت کی ۔
جھنگ، پاکستان کو آزادی کے بعد سالمیت سے مالا مال کرنا ضروری ہے عمر الغزالی کا ریلی کے شرکاء سے خطاب، مزید تفصیلات جانیے اس لنک میں
704












