بھارت کے یوم آزادی پر آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں
کشمری میڈیا سروس (کے ایم سی) کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکال رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔کے ایم سی کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے آج بھارت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے حفاظت کے نام پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں
سری نگر سمیت دیگر تمام شہروں و علاقوں میں فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی نکالی گی جس میں انجمن تاجران کے رہنماؤں، وکلاء اور سول سوسائٹی کی سرکردہ شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریلی کے شرکاء نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے دن قریب ہیں،بھارت کشمریوں کو اس حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ بھارت کے یوم آزادی پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں،کشمیری پوری دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کو بے نقاب کریں گے،لاکھوں کشمیریوں کے حقوق سلب کر کے بھارت کس منہ سے یوم آزادی منا رہا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نرندر مودی آر ایس ایس کے ہندو انہتا پسند ایجنڈے پر گامزن ہے