قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے متبادل فضائی آپریشن بحال کردیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز 9702 مانچسٹر سے 265 مسافروں کولے کر اسلام آباد سے روانہ ہوگئی، یورپی ایئرسیفٹی کی جانب سے پابندی کے باعث متبادل آپریشن بحال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یورپی ایئرسیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے باعث متبادل فضائی آپریشن بحال کردیا ہے جس کے تحت پی آئی اے کی پہلی پرواز9702 مانچسٹر سے 265 مسافروں کولے کر اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔
واضح رہے پی آئی ای نے برطانیہ کے لیے آپریشن جزوی طور پر بحال کرتے ہوئے کہا تھا کہ 14 اگست سے پروازیں چلائی جائیں گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر متبادل ذریعے سے براہِ راست پاکستان اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کا سفر کر سکیں گے۔ قومی ایئر لائن نے یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کے معاملے کے بعد فرانس سے مسافروں کو وطن لانے کے لیے یہ تمام متبادل انتظامات کیے ہیں۔
آج 15اگست سے پی آئی اے کے مسافر متبادل ذریعے سے پیرس سے براہ راست پاکستان کے لیے سفر کر سکیں گے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن لائے گی۔
پہلی پرواز 15 اگست اور دوسری پرواز 16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کے لیے روانہ ہوں گے۔ 29 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کے لیے پرواز آپریٹ کی جائے گی جب کہ 30 اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا پی آئی اے کے فرانس کا جی ایس اے خصوصی پروازیں آپریٹ کر رہا ہے، اس سے پی آئی اے کے بکنگ کے حامل مسافروں کو سہولت میسر ہوگی، قومی ایئر لائن خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے مسافروں کو بھی ان کے وطن پہنچائے گی
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے متبادل فضائی آپریشن بحال کردیا، اہم ترین خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
561












