منڈی بہاوالدین سرپرست اہل سنت والجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی جامعہ انوار مدینہ میانہ گوندل میں آمد، ضلعی صدر جمیعت علماء اسلام قاری عبدالواحد سے ملاقات
ضلعی صدر جمیت علماءاسلام قاری عبدالواحد اور اہل علاقہ نے صدر اہل سنت والجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی کا شاندار استقبال کیا
علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب کے ساتھ اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر جناب اشرف طاہر اور ضلعی صدر اہل سنت والجماعت راؤ اشرف جاوید الحسینی بھی تھے
اس موقع پر علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ ہر جماعت اپنے انداز میں کام کر رہی ہے جمیت علماء اسلام اپنے انداز میں کام کر رہی ہے اور اہل سنت والجماعت اپنے انداز میں کام کر رہی ہے اور کہا کہ کسی بھی کارکن کو کوئی حق نہیں کہ وہ کسی دینی جماعت کے قائد کو تنقید کا نشانہ بنائے ہمارا مقصد دفاع صحابہ ہے جمعیت علمائے اسلام اپنے انداز میں دفاع صحابہ کر رہی ہے اور اہل سنت والجماعت اپنے انداز میں دفاع صحابہ کر رہی ہے
ضلعی صدر جمیعت علماء اسلام قاری عبد الواحد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے علامہ محمد احمد لدھیانوی ہوں یا مولانا فضل الرحمن دونوں ہمارے محسن ہیں دونوں ہمارے سر کا تاج ہے اور کہا کہ اللہ پاک ہمارے قائدین کا سایہ ہمارے سر پر ہمیشہ قائم رکھے

رپورٹ: میاں طلحہ زبیر