اسلام آباد پاکستان کو بنانے میں قائد اعظم کے ہمراہ علماء کرام کا کردار نمایا ں ہے۔اس کے نظریاتی تشخص کے تحفظ اور بقا کے لیے بھی علماء اہم کردار ادا کریں گے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان نہ صرف کشمیر بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے پشت بان ہے۔اہل پاکستان کو اللہ تعالی کی اس نعمت کی قدر دانی کرنی چاہیے۔
آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام و سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر کے عشرہ تحفظ و استحکام پاکستان کی مناسبت سے 14 اگست2020کو اسلام آباد میں منعقدہ سمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتھم نے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔جب کہ سمینار کی صدارت امیر آل جموں وکشمیر جمعیت علماء و جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس آزاد کشمیر نے کی میزبانی سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر کے امیر مولانا مفتی محمد اختر صاحب نے کی جب کہ سیمینار میں خصوصی طور پر آل جموں وکشمیر جمعیت علماء کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالمالک صدیقی ایڈوکیٹ سواد اعظم اہلسنت اسلام آباد کے سرپرست مولانا پیر فرید احمد نقشبندی ،مولانا قاری محمد ارشد اعوان ڈاکٹر محمد طیب قاضی معتصم باللہ صاحب۔قاضی عبد الاحد صاحب۔مولانا عنایت اللہ صاحب۔حافظ قاسم قاسمی صاحب۔مولانا فہد عبداللہ صاحب۔مولانا اسحاق صاحب سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام اور کشمیرکے باشندوں نے شرکت کی۔شیخ الاسلا م حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے اپنے خطاب میں فر مایا پاکستان اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے جو نہ صرف پاکستان اور آزاد کشمیر بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی جائے پناہ ہے۔
اور دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان واحد خطہ ہے جس کے دستور میں یہ بات درج ہے کہ اصل حاکمیت اللہ تعالی کی ہے۔ اور کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنایا جائے گا۔پاکستان کے اسلامی دستور کی تدوین میں شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی متکلم اسلام مولانا سید سلیمان ندوی مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع،مولانا ادرین کاندھلوی،مولانا یوسف بنوری،مفتی محمد حسن۔
مولانا ظفر احمد عثمانی۔مولانا احمد علی لاہوری،مولانا یوسف شاہ، رحمھم اللہ جیسے اکابرین نے ذاتی مفادات کے بجائے اسلام کی بالا دستی اور قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی دینی علوم کی ترویج کیلئے دینی مدارس کا جال بچھایا گیا تھا۔1948 میں کراچی میں کوئی مسجد نظر نہیں آتی تھی۔جوا خانے اور شراب خانے عام تھے۔آج الحمد للہ علماء کرام کی جد و جہد کی بدولت ہزاروں مدارس اور لاکھوں مساجد موجود ہیں۔
انہوں نے کہا خرابیوں کی نفی نہیں لیکن پاکستان میں خوبیاں برائیوں کے مقابلے میں بہر حال زیادہ ہیں۔ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر بہتری کی کوشش جاری رکھنی چاہئے۔انہوں نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔اور اسکی آزادی کے لئے جد و جہد فرض کا درجہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا حضرت مولاناقاضی محمود الحسن اشرف کی سر براہی میں جمعیت علماء اسلام اور سواد اعظم اہلسنت والجماعت کی طرف سے عشرہ تحفظ و استحکام پاکستان کی مناسبت سے تقریبات اہتمام خوش آئیند ہے۔
اس سے پاکستان مخالفین کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ نئی نسل کی تربیت بھی ہوتی ہے۔امیر آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے اپنے خطاب میں شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتھم کا مصروفیات کے باوجود اس اہم پروگرام کے لیے وقت نکالنے پر جو شفقت فرما ئی ہے اس پر آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام اور سواد اعظم اہلسنت والجماعت کی طرف سے شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتھم جیسے اکابرین نے پاکستان بنتے دیکھا پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں ان کے بزرگوں حضرت مولانا اشرف علی تھانوی۔
مولانا انور شاہ کشمیری شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی مفتی محمد شفیع عثمانی،مولانا ظفر احمد عثمانی،مولانا ادریس کاندھلوی،مولانا یوسف شاہ،میر واعظ کشمیر و بانی تحریک آزادی کشمیر رحمھم اللہ تعالی جیسے اکابرین نے حضرت شیخ الہند کی رہنمائی اور سرپرستی میں آزادی ہند کے لئے بے لوث قربانیاں دی اور قیام پاکستان کے لئے تن من دھن قربانیاں دی جن کا اعتراف کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح نی14اگست 1947 میں کراچی میں پاکستان کے پرچم کو لہرانے کے لئے علامہ شبیر احمد عثمانی اور مشرقی پاکستان میں علامہ ظفر احمد عثمانی کا انتخاب کیا۔
انہوں نے کہا ان شائاللہ پاکستان کو بنانے میں بھی اور پاکستان کو بچانے میں بھی علماء کرام کرام کا کردار رہا ہے اور اب بھی کردار ادا کرتے رہیں گے۔دریں اثنا اے جے کے جے یو آئی و سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام عشرہ تحفظ و استحکام پاکستان،عشرہ سیدناعثمان ابن عفان کے تحت ریاست بھر میں تمام تحصیل و ضلعی ہیڈکواٹرز،جبکہ 14اگست کو ریاست کی تمام مساجد میں اس عنوان پر خطاب کیا گیا جبکہ 26ذوالحجہ سے 5محرم الحرام 1442عشرہ سیدنا فاروق اعظمؓ ،اور 6محرم الحرام سے 15محرم الحرام تک عشرہ حسینین کریمین کی مناسبت سے نیشنل ایکشن پلان اور کورونا 19کے ایس سو پیز کو ملحوظ رکھتے ہو ئے پروگرامات منعقد کیے جائیں گے
پاکستان کو بنانے میں قائد اعظم کے ہمراہ علماء کرام کا کردار نمایا ں ہے، شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی، اہم ترین خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
1325












