سٹارنیوز۔یوتھ کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے وفد کی راناشاھدنذیر کی سربراہی میں CO ٹاؤن کمیٹی گڑھ مہاراجہ سے ملاقات اور محرم الحرام کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیے گفتگو؛ ملاقات مشاورتی اجلاس کی صورت اختیار کر گئی جس میں رانا خالد؛ فہیم آصف؛ شیخ حسین نیازی۔سعید بھٹی اوورسیئر؛خضر خان سینئر کلرک؛ عمران علی فناس آفیسر؛ محمد عمران الیکٹریشن؛ اور ٹاؤن کمیٹی کے دیگر ملازمین نے شرکت کی؛ یوتھ کمیٹی کے ممبران نے محرم الحرام میں شہر کی خاص طور عزاداری کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی اور روٹس پہ لائٹس کا انتظام کرنے پہ زور دیا اور گلیوں میں موجود سیوریج کا پانی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر فوری طور پر ہٹاۓ جانے کی درخواست کی موقع پر ہی CO ٹاؤن کمیٹی مہر رفیق ڈب صاحب نے مسائل کے حل کے لیے حکامات جاری کیے اور سینٹری ورکر نے کام شروع کردیا CO صاحب نے بھی یوتھ ممبران کو ٹاؤن کمیٹی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا خاص طور مشینری کی کمی کو پورا کروانے کے لیے صاحبانِ اقتدار تک آواز پہنچانے کا کہا،