فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ میں رن فار کشمیر ایپ اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کااجراء کر دیا گیا۔اس سلسلے میں بدھ کو پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں رن فار کشمیر ایپ پر پریزنٹیشن منعقد ہوئی۔پیرس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کے ممبران اور سفارتخانے کے افسران نے شرکت کی پاکستانی مقام سفیر ایم امجد عزیز قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورچوئل رن فار کشمیر ایک عالمی سطح کی انسانی کوشش ہے۔ اس کا مقصد بھارتی قابض فوج کے ذریعہ ہونے والے مظالم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔قائم مقام سفیر نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کوبھی متعارف کروایا۔انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے پاکستان میں بینکنگ کے ایک نئے دور کی شروعات ہوگی۔فرانس میں نیشنل بینک کے کنٹری منیجر محمد یعقوب نے شرکا کو اکاؤنٹ کھولنے اور آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا
رپورٹ ناصرہ خان سٹاف رپورٹر سٹار نیوز پیرس













