پریس ریلیز
جاری کردہ: دفتر امیر انصارالامہ پاکستان
تاریخ: 24 اپریل 2025
بھارت کی دہشت گردی پر خاموشی ناقابلِ برداشت، غزوۂ ہند کی تیاری ایمان کا تقاضا ہے — مولانا فضل الرحمن خلیل
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ):
امیر انصارالامہ پاکستان، مولانا فضل الرحمن خلیل نے اپنے ایک سخت بیان میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات اور کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا کہ بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں نے نہ صرف کشمیری مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا ہے، بلکہ پورے جنوبی ایشیا کو ایک بارود کے ڈھیر پر لا کھڑا کیا ہے۔
انہوں نے کہا:
“اگر بھارت نے مسلمانوں کے خلاف اپنی جارحیت نہ روکی، تو وہ وقت دور نہیں جب غزوۂ ہند کی پیش گوئی ربّانی وعدے کی طرح ظہور پذیر ہو گی، اور باطل کے ایوان لرز اٹھیں گے۔ یہ محض کوئی خواب نہیں بلکہ ایک ایمانی سچائی ہے جس پر یقین رکھنا ہر صاحبِ ایمان کا فرض ہے۔”
مولانا فضل الرحمن خلیل نے عالمی برادری، خصوصاً مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام پر جاری مظالم پر خاموش تماشائی نہ بنے اور بھارت کو لگام دینے کے لیے متحد ہو کر عملی اقدام کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ “ہمارا صبر ہمارا ہتھیار ہے، مگر ظلم کے مقابلے میں خاموشی جرم ہے،”