قرآن عظیم الشان کی عظمت کے گواہ صحابہ کرام ہیں،مولانا ممتاز فاروقی صدر اہل سنت والجماعت احمدپورسیال۔
سلطان باہو (سٹار نیوز) قرآن عظیم الشان کی عظمت کے گواہ صحابہ کرام ہیں،مولانا ممتاز فاروقی صدر اہل سنت والجماعت احمدپورسیال۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ دارالسنہ گڑھ مہاراجہ سےحفظ تکمیل قرآن مجید کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت مہتم مدرسہ دارالسنہ مولانا توقیراحمد نے کی۔مہمانان گرامی مولانا عبدالمجید،قاری بلال احمد،قاری محمدعمر،ڈاکٹرشیخ اخترحسین تھے۔اس موقع پر حافظ عارف الرحمن ولد عبدالشکور نے تلاوت قرآن مجید کرکے تکمیل قرآن کی سعادت حاصل کی،قاری بلال بلوچ نے کہا کہ کم وقت میں مدرسہ دارالسنہ کے تقریبا ستر طلبا نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرلی ہے،اس موقع پر شرکاء نے حافظ عارف اس کے اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر شیخ مسعود یزدانی،شیخ امتیازرحمانی۔حاجی۔منظورحسین،شیخ مظہرسلیم ایڈووکیٹ ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔











