پاکستان سمیت دیگر تمام اسلامی ممالک کا حق بنتا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں رائے انصر صدیقی ،
فلسطینی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ، عابد حسین بھٹی ،
گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) پاکستان سمیت دیگر تمام اسلامی ممالک کا حق بنتا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں رائے انصر صدیقی ،
فلسطینی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ، عابد حسین بھٹی ،
تفصیلات کے مطابق لاڈلا گروپ کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی ، میڈیا چیف آرگنائزر محمد عمر فاروق ،
شاہد خان سنجرانی، رائے ایاز اکبر، عابد حسین بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،
ثناء خوان رسول عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبدالمنان صدیقی، سیف اللہ قادری نے نعتیہ کلام پیش کیا ،
شرکاء سے خطاب کرتے ہیں رائے انصر صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف عملی جہاد کا اعلان کریں ہماری فوج دنیا کی طاقتور فوج ہے
انشاء اللہ اسرائیل کو تباہ و برباد کر کے رکھ دے گی ،
انکے علاؤہ عابد حسین بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین کے مسلمانوں سے محبت کا عملی ثبوت دیتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، سربراہ لاڈلا گروپ قاری اعجاز کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ہونے والے ظلم پر دل خوں کے آنسو روتا ہے اللہ تعالیٰ فلسطین کے مسلمانوں کی غائبئ مدد و نصرت فرمائے ،
انے والے معزز مہمانوں نے سرپرست لاڈلا گروپ عمر بھٹی ، صدر عتیق الرحمن بھٹی و دیگر گروپ ممبران کو شاباش دی اور انکی اس خوبصورت کاوش کو سراہا
اس موقع پر عبد الخالق سیال،
چوہدری عبد القیوم ،عاطف ستار بھٹہ، اسامہ بلال، شعیب رضا بھٹی، غلام مصطفیٰ ، لاڈلا اسامہ ،
شہزادہ عبدالمعیز ، حافظ محمد حسن، کے علاؤہ کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی بعد از پروگرام
فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت اور انکی مدد و نصرت کے لیے دعا کی گئی،
رپورٹ۔ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز












