گڑھ_مہاراجہ (محمدعمرفاروق) جھنگ روڈ پر کار کی سڑک کنارے کھڑے موٹرسائیکل کو ٹکر موٹرسائیکل سوار عامر علی شدید زخمی، ریسکیو1122 سٹاف نے فرسٹ ایڈ دیکر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا،

تفصیلات کےمطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ گڑھ موڑ جھنگ روڈ پر سکارپ کالونی کے نزدیک کار کی سڑک کے کنارے پر کھڑے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار عامر علی ولد باقر علی سکنہ برجی والا نامی شخص شدید زخمی ہو گیا، کار ڈرائیور کے مطابق کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث کار بے قابو ہوکر جا لگی، دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق گاڑی نامعلوم وجوہات کی بنا پر بے قابو ہوکر روڈ سے ہٹ کر سائڈ پر کر کھڑے موٹرسائیکل سوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں عامر علی ولد باقر علی سکنہ برجی والا شدید زخمی ہو گیا، جس کو ریسکیو1122 سٹاف نے بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپورسیال منتقل کر دیا،