گڑھ_مہاراجہ: معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر تقریب اور ریلی، اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال وقاص ظفر، امیر عباس خان سیال، فوجی رمضان خان بلوچ کی شرکت،
گڑھ مہاراجہ: یومِ تشکر پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، ریلی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد
تفصیلات کےمطابق مرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم ِ تشکر کے موقع پر مونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کی جانب پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی اور ریلی بھی نکالی گئی، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محمد وقاص ظفر، امیدوار برائے ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ (ن) امیر عباس خان سیال، اور عوامی خدمت پارٹی کے تحصیل صدر محمد رمضان خان بلوچ نے شرکت کی، شرکاء نے وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے بھی لگائے۔ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بنیان مرصوص جیسی دفاعی حکمت عملی نے پاکستان کے دشمنوں کو مؤثر پیغام دیا ہے کہ قوم اور فوج ایک پیج پر ہیں، اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، یومِ تشکر کی تقریب کا مقصد پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا تھا،، اس موقع پر صدر انجمن تاجران گڑھ مہاراجہ عامر عبداللہ جٹ، رانا محمد نعیم، رانا خالد، خضر خان بلوچ، عمران الحق، سجاد احمد صدیقی، حسین ربانی، ڈاکٹر محمد جاوید، ملک غلام مصطفی، محمد کاشف علی، نذر عباس، سمیت میونسل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے عملہ سمیت معززین علاقہ نے بھی شرکت کی

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز