سٹوڈنٹس کونسلز سے طلبہ میں سیاسی شعور کے بیداری میں مدد ملے گی۔مسعود یزدانی۔اےڈی عامر۔ فرمانبردار اولاد چاہتے ہو تورزق حلال کھلاو۔۔مسعود یزدانی

سلطان باہو(بیوروچیف)سٹوڈنٹس کونسلز سے طلبہ میں سیاسی شعور کے بیداری میں مدد ملے گی۔مسعود یزدانی۔اےڈی عامر۔ فرمانبردار اولاد چاہتے ہو تورزق حلال کھلاو۔۔مسعود یزدانی ۔تفصلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول بدھ رجبانہ تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ میں پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق سٹوڈنٹس کونسلز کے الیکشن میں نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی اللہ دتہ عامر تھے جبکہ مہمان اعزاز مہر ساجد علی اور مہر واجد جواد جنجیانہ سیال تھے ۔ارکان سکول کونسل کے علاوہ نو منتخب عہدیداران کے والدین نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کر کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی عامر ہیڈماسٹر ہائی سکول حسو والی نے سٹوڈنٹس الیکشن کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے طلبہ میں شعور اجاگر ہوگا اور وہ معاشرے کے بہترین افراد بن کر ابھریں گے ۔تقریب سے سربراہ ادارہ مسعود احمد یزدانی نے کہا کہ آج کے دور میں والدین شکوہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ اولاد کہا نہیں مانتی تو انہوں نے کہا کہ اگر والدین چاہتے ہیں کہ اولاد فرمانبردار بنے تو بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت دینے کے ساتھ ساتھ رزق حلال کھلانا کا بھی بندو بست کیا جائے ۔اور بچوں کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔اس سے قبل طلبہ سے اے ڈی عامر صاحب نے حلف لیا ۔حلف کے بعد سر ضر غام نے نو منتخب جنرل سیکرٹری زاہد عباس کو سٹیج سیکرٹری کے فرائض سَر انجام دینے کی دعوت دی جس پر انہوں نے ضر غام عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کو آگے بڑھایا والدین نے حلف برداری اور یومِ تشکر کی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر سربراہ ادارہ مسعود احمد یزدانی اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا تقریب سے مہر ساجد جنجیانہ سیال ۔ضرغام عباس کے علاوہ نو منتخب صدر فرحان علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کی تعمیر وترقی میں طلبہ بھر پور کردار ادا کریں گے تکبیر کے بلند نعروں سے۔ خوبصورت تقریب کا اختتام ہ.وا