طلبہ الیکشن سے قائدانہ صلاحیتیں فروغ پاتی ہیں ۔گل شیر۔
گڑھ_مہاراجہ( سٹارنیوز)۔۔طلبہ الیکشن سے قائدانہ صلاحیتیں فروغ پاتی ہیں ۔گل شیر۔۔۔تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف دی پنجاب لاہور کی ہدایت پر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں سٹوڈنٹ کونسل الیکشن کے حوالے سے سال 2025-2026 کے لیے نئے منتخب ہونے والے صدر، نائب صدر ،جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی حلف برداری کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شبیر احمد ڈوگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں شازیہ توصیف چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ ،چوہدری محمد رضوان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری لیہ، راشدہ اشرف پرنسپل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ اور مظہر حسین پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض گل شیر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری لیہ نے سر انجام دیے۔ حلف برداری کی تقریب میں گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ اور گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول نمبر2 لیہ کہ نئے منتخب ہونے والے صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری نے شرکت کی۔ جن سے مہمان خصوصی شبیر احمد ڈوگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیہ نے حلف لیا۔ اپنے خطاب کے دوران مہمان خصوصی نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے طلبہ و طالبات میں الیکشن کے ذریعے انہی میں سے صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری منتخب کرنا خوش آئند ہونے کے ساتھ ساتھ اس بات کی دلیل ہے جو طلبہ اور طالبات کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتی ہے بلکہ ان کے اندر لیڈرشپ اور مثبت صلاحیتیں اور مقابلے کی فضا پیدا کرتی ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر نے نئے منتخب ہونے والے نوالے عہدیداران کو مبارکباد دی اور انہیں سکول کے مسائل کو مثبت انداز میں حل کرنے اور اپنی تعلیم و تربیت پر زور دینے کا وعدہ لیا۔ آخر پرگل شیر نے سٹوڈنٹ کونسل الیکشن کی ضرورت اور افادیت بتائی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا













