گڑھ مہارجہ؛ یکم مئی مزدور ڈے کے حوالے سے اقصی ویلفیئر سوسائٹی تحصیل احمدپورسیال کے زیر اہتمام گڑھ موڑ کے نجی ریسٹورنٹ میں شاندار پروقار تقریب،
تفصیلات کےمطابق یکم مئی یوم مزدور کے حوالے اقصی ویلفیئر سوسائٹی تحصیل احمدپورسیال کے زیر اہتمام گڑھ موڑ کے نجی ریسٹورنٹ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو کام سے چھٹی کروا کر ان کو دیہاڑی کی مد میں نقدی دی گئی اور ان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا،
تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی احمدپورسیال رانا محمد نعیم، ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ مہر اخلاق نول، چوہدری ظفر باجوہ کے والد چوہدری بوٹا، چوہدری رضوان قدیر چیمہ، شیخ امتیازاحمدرحمانی، مس سناوش، چوہدری مزمل، رانا محمد سلیم، اسد فردوسی، انصر علی تابش، رانا نعیم، رانا فیصل, رانا خالد، گوہر لنگاہ، سمیت کثیرتعداد میں صحافتی، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی،
اقصی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مختلف سکولوں کے اساتذہ، اور معزز مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں،، ڈی ایس پی احمدپورسیال کی جانب سے مزدوروں کو پھولوں کی مالا پہنائی گئیں، پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی کی دعاوں کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی،