گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) سجادہ نشین صاحبزادہ نجیب سلطان سے صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کی ملاقات کیس جیتنے پر مبارکباد پیش کی

تفصیلات کےمطابق سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ پنجاب، امیدوار برائے ممبر نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 110، قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کی دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باہو پر خانوادہ حضرت سخی سلطان باہو و سجادہ نشین صاحبزادہ نجیب سلطان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی دوران ملاقات مشیر وزیر اعلی بلوچستان صاحبزادہ زین سلطان، صاحبزادہ عزیر سلطان بھی ہمراہ موجود تھے، صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال نے کئی سالوں سے چلنے والے گدی نشینی کے کیس کو جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور موجود سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، صاحبزادہ سائیں نجیب سلطان کی جانب سے مولانا محمدآصف معاویہ سیال کا والہانہ پرتپاک استقبال کیا گیا اور مولانا محمدآصف معاویہ سیال کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر پرسنل سیکرٹری مولانا آصف معاویہ سیال حذیفہ خان سیال، مہر آصف بھاگت، صحافی محمدعمرفاروق، انیس احمد بھٹی و دیگر بھی موجود تھے