گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق)
دی الائیڈ سکول گڑھ موڑ کیمپس سالانہ تقریب تقسیم انعامات
قاسم خان سیال، فوجی فیاض، پروفیسر محمد وسیم خان قمر، کی شرکت،
بچوں میں سالانہ امتحان 2024 میں کارکردگی حاصل کرنے پر شیلڈز تقسیم
تفصیلات کےمطابق دی الائیڈ سکول گڑھ موڑ کیمپس سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانان خصوصی قاسم خان سیال، فوجی فیاض، ڈرائیکٹر الائیڈ سکول پروفیسر محمد وسیم خان، نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا، محمد عمران مہدی نے اپنے مخصوص انداز میں سکول کے بچوں، والدین اور سکول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا، تقریب کے شرکاء سے قاسم خان سیال، پروفیسر محمد وسیم خان نے بھی تفصیلی گفتگو کی دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بھی اشد ضرورت ہے، جس سے بچوں میں خود اعتمادی بڑھ سکے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ دی الائیڈ سکول گڑھ موڑ کیمپس جیسے اچھے تعلیمی ادارے کا انتخاب کریں، جہاں پر بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ اخلاقیات پر مکمل توجہ دی جاتی ہے، تقریب میں بچوں کی جانب سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی پروگرام پیش کیا، اس کے علاوہ چھوٹے بچوں نے اپنے اپنے انداز میں تقاریر کیں اور مختلف سیگمنٹس کا حصہ بن کر فن کا مظاہرہ کیا جو کہ قابل دید تھا، تقریب کے اختتام پر سکول کے بچوں میں سالانہ امتحان 2024 میں بہترین کارکردگی پر پوزیشن ہولڈرز بچوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں، والدین کی جانب سے اس تقریب کو خوب سراہا گیا اور سکول کی پرنسپل و دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیا،