گڑھ مہاراجہ: اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد وقاص ظفر کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے گڑھ موڑ پر ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے فلیکس اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے،
اس موقع پر صدر انجمن تاجران گڑھ موڑ افضل بھٹی، چوہدری قیصر آرائیں، خضر خان بلوچ، عمران الحق، سجاد احمد صدیقی، ملک ثقلین، شوکت وڑائچ، لیاقت علی، قاسم علی، محمد کاشف، ثمر عباس، منظور حسین جوری، حسیب ربانی، اعجاز احمد چوہدری، غلام عباس سمیت میونسل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے عملہ، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی،
اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد وقاص ظفر کی پاک فوج زندہ باد ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو، دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے جھوٹے پہلگام واقعہ کی آڑ میں جو گزشتہ رات حملہ کیا ہے کسی صورت قبول نہیں، دوسری جانب بھارت کی جانب سے گزشتہ رات بزدلانہ حملے کے جواب میں شیر دل پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹار نیوز گڑھ_مہاراجہ













