سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی بروقت کاروائی، شراب کی سپلائی ناکام بنا دی گئی
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
منشیات فروش اور اس کا ساتھی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
کار کو روک کر چیک کیا گیا تو کار کے خفیہ خانوں بھاری مقدار میں شراب برآمد
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 60 بوتلیں برآمد
گرفتار ملزمان میں یزدان اور ساجد نامی ملزمان شامل ہیں
گرفتار شراب فروشوں کے خلاف شراب سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار کو بھی قبضہ پولیس میں لیکر کاروائی شروع کر دی گئی ہے
گرفتار منشیات فروشوں سے تفتیش جاری ہے،مزید انکشافات کی توقع ہے
منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ڈی پی او محمد صہیب اشرف
ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ اور انکی ٹیم کو منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائی کرنے پر شاباش دی ہے
*(ترجمان سرگودھا پولیس)*













