تاریخی اسلامیہ ہائی سکول جھنگ کی معیاری تعلیم کیلیے خدمات قابل ستائش ہیں۔میڈم عقیلہ خان سی ای او جھنگ
سلطان باہو(سٹارنیوز) تاریخی اسلامیہ ہائی سکول جھنگ کی معیاری تعلیم کیلیے خدمات قابل ستائش ہیں۔میڈم عقیلہ خان سی ای او جھنگ تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ میں نئی تعینات ہونے والی سی ای او ایجوکیشن میڈم عقیلہ انتخاب خان نے چارج لے لیا ہے اور گورنمنٹ ہائی سکول اسلامیہ کا دورہ کیا۔اس موقع تدریسی وانتظامی ماحول کاجائزہ لیا اور سکول ریکارڈ کو چیک کیا۔لاگ بک میں اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے تحریر کیا گورنمنٹ ہائی سکول اسلامیہ یک صدی قبل کاتاریخی تعلیمی ادارہ ہے اور سکول انتظامیہ کے انتظامات قابل تعریف ہیں۔اساتذہ کرام سول سوسائٹی کے تعاون سے اکتیس مئی تک طلبہ کے سکول میں داخلہ کے ہدف کو حاصل کریں۔آل ٹیچرز الائنس وپنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی صدرمحمدرمضان انقلابی نے دیگراساتذہ کے ہمراہ پرجوش طریقے سے استقبال کیا اور جھنگ تعیناتی پر مبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔اس موقع پر پرنسپل مبشرضیاہاشمی اور چودھری شفیق فہد بھی موجودتھے۔













